برادر علی اوسط مرحوم قومی درد رکھنے والے فعال ساتھی تھےجنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قومی خدمات میں گزارا ، علامہ راجہ ناصرعباس

15 ستمبر 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی کی رحلت پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ برادر علی اوسط جو کہ قومی درد رکھنے والے فعال ساتھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قومی خدمات میں گزارا ، شھید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ کا ساتھ دیا ، مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر ہجرت کو اختیار کیا اور ایک مدت سے جلاوطن تھےاور اب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے عالم فنا سے عالم بقا کو کوچ کر گئے اور شہر حضرت فاطمہ معصومہ ع ان کا مدفن ٹھہرا۔ اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں دعا ھے کہ انکی مغفرت فرمائے، انہیں جوار معصومین نصیب کرے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔آمین۔

 یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ع



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree