مجلس وحدت مسلمین رسول اللہ ص کی امت کی وحدت کے مقدس مشن پر گامزن جماعت ہے، نثار فیضی

18 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی شوری کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نےخصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین رسول اللہ ص کی امت کی وحدت کے مقدس مشن پر گامزن جماعت ہے۔ہفتہ وحدت رسول خدا اور امام جعفر صادق ع کی ولادت کے پروگرام پورے جوش و خروش سے منائے جائینگے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کر کے وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچاناچاہتاہے۔یہ ملک اسلام کے نام پر بناہےلیکن محسوس ہوتا ہے کہ قائد اعظم واقبال کی فکر کو پنبنے نہیں دیا جارہا۔ ایسا ماحول بنایا جارہا کہ مذہبی رواداری و اخوت کو ختم کر کے عدم برداشت اور تکفیری فکر کو پروان چڑھایا جائے۔

نثار فیضی نے مزید کہا کہ تعلیمی نصاب میں درود ابراہیمی کو تبدیل کیا گیاہے۔ عجلت میں قانون سازیاں عدم تحفظ کے احساس کو اجاگر کر رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree