سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس ودیگرقائدین کا گلگت بلتستان کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد شاہ صباکے انتقال پر اظہار تعزیت

22 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان، علامہ آغا علی رضوی،رکن گلگت بلتستان کونسل علامہ احمد علی نوری، وزیر زراعت کاظم میثم نے گلگت بلتستان کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد شاہ صبا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اردو، بلتی اور فارسی زبان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم  اپنی اعلی فکری خوبیوں کے باعث ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ان کی تصانیف کو علم و ادب میں نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔1947 کی جنگ آزادی کے دوران عوام میں سیاسی شعور اور انقلابی فکر کی بیداری کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree