ایسا لگتا ہے جیسے خیبرپختونخوا حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

17 جنوری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بدترین نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے خیبرپختونخوا حکومت نے  تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ دکان پر بیٹھے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ڈی آئی خان میں ملت تشیع کے ایک ایک خاندان نے کہیں کہیں جنازے اٹھائے ہیں ۔

انہوں نے کہا  کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے جسے کے پی کے حکومت نے دانستہ نظر انداز کر رکھا ہے،شیعہ قوم کو تختہ مشق سمجھنے والے دہشت گردوں کے عبرت ناک انجام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ انتظامی معاملات میں بدترین نا اہلی کے بعد عوام کے اندر عدم تحفظ کا بڑھتا ہوا احساس حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے ملک دشمن تکفیریوں کی بیخ کنی کے لیے تمام تر آپشنز کو استعمال کی جائے تاکہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پرامن زندگی بسر کر سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree