متنازعہ قومی نصاب کیخلاف ایم ڈبلیوایم یکم اپریل کوملک بھرمیں یوم احتجاج منائے گی، علامہ مقصودڈومکی

30 مارچ 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا رضا، رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے خون سے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اگست 2020 کو وزارت مذہبی امور نے امت مسلمہ میں رائج درود پاک کو بدلنے کی کوشش کی۔ وزارت مذہبی امور کے اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسی قانون سازی سے اجتناب کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ کسی شیعہ کو ہاتھ باندھ کر نماز یا کسی سنی کو ہاتھ کھلے رکھ کر نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ متنازعہ نصاب کے حوالے سے 27 مارچ سے 2 اپریل تک ہفتہ نصاب منارہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو متنازعہ نصاب کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے۔ متنازعہ نصاب کیخلاف 2 اپریل کو کوئٹہ جبکہ 10 اپریل کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنسز منعقد کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree