سیلاب زدگان کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے،مجلس وحدت مسلمین متاثرین کی مدد کیلئے اپنے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے،علامہ سید احمد اقبال رضوی

29 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔مجلس وحدت مسلمین متاثرین کی مدد کے لیے اپنے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی سربراہی میں سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں اور جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت سو سے زائد مقامات پر ہمارے کارکنان امدادی کاموں میں شب و روز مصروف ہیں۔متاثرین کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی،ان کی محفوظ مقامات تک منتقلی اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا درد پوری قوم کا درد ہے۔بحیثیت مسلمان ہم سب پر یہ شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وطن عزیز اس وقت سنگین ترین مشکل کا شکار ہے۔لاکھوں بے گھر خاندانوں کی بحالی کوئی آسان عمل نہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں ، سیاسی، دینی جماعتوں، فلاحی تنظیموں، ریاستی اداروں کے کندھوں پر یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے۔مشکل کی یہ گھڑی فوری اور غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہی ہے۔معمولی سی غفلت یا تاخیر کسی بڑے انسانی المیے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ وقت ہر قسم کی وابستگی سے بالاتر ہو کر متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہ حکومت اور مخیر حضرات بے گھر لوگوں کے لیے خیموں اور عارضی شیلٹر ہاؤسز کا فوری بندوبست کریں تاکہ کھلے آسمان تلے بےیارومددگار پڑے  لوگوں کو سرچھپانے کی جگہ مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree