شہداء کا پاکیزہ خون اسلام کی آبیاری کا موجب ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

17 جنوری 2023

وحدت نیوز(پشاور)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہداء کا پاکیزہ لہو اسلام کی آبیاری اور قوموں کی بقاء کا ضامن ہے، حاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں، لیکن ہم انہیں کبھی بھلا نہیں سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) پشاور کے زیراہتمام کانفرنس بعنوان ’’تیسری برسی شہید حاج قاسم سلیمانی و رفقاء‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں علامہ سید جواد ہادی، تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 کانفرنس میں مجلس علماء شیعہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ احمد روحانی، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسینی، مجلس وحدت مسلمین پشاور کے صدر سید ذکی الحسینی، علامہ اصغر رجائی، علامہ نور آغا سمیت کثیر تعداد میں علماء نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج جن شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، وہ ظالموں کے سامنے مظلومین جہاں کی ڈھال تھے، شہداء کا پاکیزہ خون اسلام کی آبیاری کا موجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہیں، لیکن ہم انہیں کبھی بھلا نہیں سکتے، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے جہان اسلام کے لیے پیش کر دیئے۔ ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں، ہم ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج جس شہید بزرگوار سید عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر ہم موجود ہیں، وہ بھی وطن عزیز کا باوفا فرزند تھا، جو ملک کی داخلی و خارجی خود مختاری پر ہمیشہ زور دیتا تھا اور ملکی فیصلے اسلام آباد میں کرنے کی بات کرتا تھا، اتحاد و وحدت کا عظیم داعی تھا، ہمارے لاکھوں سلام اے قائد شہید (رہ) آپ کا مشن آج بھی جاری و ساری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنا ہے تو الیکشن جلد سے جلد ہونے چاہیئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اہل تشیع کے مسائل پر توجہ نہیں دی، جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree