ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ مقصود علی ڈومکی کا دورہ ملتان، دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر حاضری، سجادہ نشین کی جانب سے استقبال

23 جنوری 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے نومنتخب ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی اور سابقہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئرمہر سخاوت علی سیال ان کے ہمراہ تھے۔ دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم سید عون رضا شمسی نے درگاہ آنے پر پھولوں کے ہار پہنا کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مخدوم سید عون رضا شمسی کو اپنی کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مزارات اولیا سے تعلق رکھنے والے مشائخِ عظام کا قومی معاملات میں اہم کردار بنتا ہے انہیں قومی معاملات میں سرگرم کردار ادا کرنا چاہیئے۔ متنازعہ نصاب تعلیم سے لے کر تکفیری گروہ کے متنازعہ بل تک ہمیں ملت کے خلاف ہونے والی ہر سازش پر نظر رکھنی چاہیے اور اسے ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں شہری حضرت شاہ شمس تبریز سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں ان کی فارسی شاعری کا مجموعہ چھپنا چاہیے۔ شمسی سادات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کے لئے جو کردار ادا کیا وہ لائق ستائش ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید عون عباس شمسی نے کہا کہ حضرت شاہ شمس تبریز کا دربار آل محمد کے عاشقوں کا محور ہے، محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار سے وابستہ املاک میں منفی مداخلت افسوسناک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree