قاتل اور ظالم حکمران ہم پر مسلط ہیں ،وطن کو بچانے کیلئےہمیں اس کرپٹ نظام کو ڈھانا ہوگا ،علامہ راجہ ناصرعباس

30 جنوری 2023

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے زیر اہتمام شہدائے شکار پور کی آٹھویں برسی کا عظیم الشان اجتماع لکھیدر چوک شکار پور میں منعقد ہوا، اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی ،مرکزی سیکرٹری تنظیم و شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی ،آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر حسن عارف، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر مصور مہدی ،ذاکر اہل بیت سید توقیر عباس شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

شہدائے شکار پور کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہداء کی وراثت کا مطلب ہے ہم شجاع ہوں عقل مند اور سمجھدار ہوں اچھی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں حاضر ہوں۔ حق کے ساتھ اور باطل کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔اب دشمن پاکستان پر حملہ آور ہےدشمن اسلامی ممالک کی تقسیم چاہتے ہیں کویت جیسے چھوٹے چھوٹے ممالک بنانا چاہتے ہیں ایسے کمزور ممالک جو امریکہ کے غلام رہیں۔ پاکستان میں یہ بزدل حکمران زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں عوام سے مینڈیٹ نہیں لیتے ہیں یہ حکمران اس قوم میں اجنبی ہیں ان کے پاس قوم کا مینڈیٹ نہیں ہے یہ غاصب ہیں امریکی آشیرباد سے آئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مہنگائی کا بم عوام پر گرتا ہے دھشت گردی کا شکار ہم ہوتے ہیںیہ قاتل اور ظالم حکمران ہم پر مسلط ہیں ہمیں اس نظام کو ڈھانا ہوگا اور کوئی راستہ نہیں ہے اس وطن کو بچانے کایہ کرپٹ سسٹم ہے اسے بدلنا ہوگا۔یہ عوام سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی بحران آتے ہیں الیکشن کے ذریعے سے عوام سے مینڈیٹ لیا جاتا ہےمگر یہ حکمران الیکشن سےخوفزدہ ہیں۔پشاور بم دھماکہ قابل مذمت ہے، قوم کو بتایا جائے کہ دھشت گرد کس نے پالے انہیں ٹریننگ کس نے دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree