سید ناصرشیرازی کا ایم ڈبلیوایم کے وفد کے ہمراہ ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مدرسہ اسلامیہ عربیہ کے طلباء کی تعزیت کیلئے مذکورہ مدرسہ کا دورہ

03 فروری 2023

وحدت نیوز(کوہاٹ)ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں ڈوب کر شہید ہونے والے دینی مدرسہ "اسلامیہ عربیہ "کے طلباء کی تعزیت کے لئے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی صوبائی وفد کے ہمراہ مدرسہ مذکورہ آمد۔ناصرشیرازی نے کہا کہ المناک واقعہ پر والدین اور اساتذہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔مجلس وحدت مسلمین نے دکھی انسانیت کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد کہنے اور ماننے کی ریت ڈالی ہے اور تفرقہ انگیزی و فرقہ واریت کو شکست دی ہے ۔اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم اور دیگر اساتذہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مجلس وحدت کے چیئرمین جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے حکومتی بے حسی پر کڑی تنقید کی۔ابھی تک نہ تو کوئی اعلی سطحی حکومتی عہدیدار تعزیت کے لئے آیا اور نہ ہی لواحقین کو کسی قسم کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ان کی آواز کو اٹھائے گی اور ان کا ساتھ دے گی ۔اس موقع پر صوبائی صدرایم ڈبلیوایم خیبر پختون خواہ علامہ جہانزیب جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی،مجلس علما شیعہ کے صوبائی راہنما علامہ عبدالحسین ،امام جمعہ کوہاٹ، برادر علی داد خان سمیت علاقائی تنظیمی ذمہ داران ہمراہ تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree