مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں اسٹڈی سرکلز کا انعقاد جاری

07 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار ساز کونسل کی ہدایت پرملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، واخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری ۔ اسی سلسلے میں اسٹڈی سرکل 5 فروری کو ملک بھر میں منعقد ہوا ،مرکزی کردارسازی کونسل کی جانب سے سفارش کی گئی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی معروف کتاب ’’ہمارے آئمہ اور انکی سیاسی جدوجہد ‘‘ کا اسٹڈی سرکل (حلقہ مطالعہ) کی صورت میں اسٹڈی کی گئی۔

 کتاب کے پہلے 10 پیج کا مطالعہ کیا گیا اور اسٹڈی سرکل کے آخر ان دس صفحات کا خلاصہ بیان کیا گیا ۔ جن اجن اضلاع میں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ ضلع گلگت ، ضلع کوئٹہ (ہزارہ ٹاون) ، ضلع جھل مگسی ۔ ضلع بھکر ۔ ضلع بنوں ، ضلع وادی نیلم آزاد کشمیر، ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں خواہران نے ہر ہفتے اسٹڈی سرکل امام بارگاہ امام زمان( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف )میںباقاعدگی سے کلاس کی صورت  میں جاری رکھا ہوا ہے ۔ جس میں خواہران بھرپور شرکت کرتی ہیں ۔تمام صوبائی /ضلعی اور یونٹس صدور سے گزارش ہے کہ ابھی تک کردارسازی کےحوالے سے ایک مختصر ترین ٹاسک پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے ۔

برادران اس ٹاسک کو سنجیدہ لیں اور جو ٹاسک یا کام مرکز کی جانب سے صوبوں /اضلاع اور یونٹس کےمحترم صدور ذمے لگایا جائے اس کا کوئی ہدف یا مقصد ہوتاہے ۔اس کام پر عمل ہی آپ کی فعالیت شمار ہوگا ۔ پنجاب میں 5 فروری کو کہیں پر بھی اسٹڈی سرکل منعقد نہیں ہوا البتہ 11 فروری بروز ہفتہ کو کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ۔ ان 11 فوری کو پنجاب کابینہ مذکورہ کتاب پر اسٹڈی سرکل منعقد کرے گی ۔ ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree