انقلاب اسلامی پوری دنیا میں نور کی کرن بن کر چمکا، جس نے ضلالت و تاریکی میں نور ہدایت کی شمع روشن کی،علامہ مقصودڈومکی

13 فروری 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی پوری دنیا میں نور کی کرن بن کر چمکا، جس نے ضلالت و تاریکی میں نور ہدایت کی شمع روشن کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو، کونسل جنرل آقائی حسین درویش وند، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی و دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج سے 60 سال قبل دنیا مشرقی اور مغربی بلاک میں تقسیم تھی اور امریکہ اور سوویت یونین اقوام عالم کو غلام بنائے ہوئے تھے۔ ایسے میں ایک عبد خدا اٹھا جس نے پوری قوم کو بیداری اور ظلم کے خلاف قیام کا درس دیا۔ سید روح اللہ خمینی نے انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے وقت کے نمرود اور فرعون کو للکارا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی پوری دنیا میں نور کی کرن بن کر چمکا، جس نے ضلالت و تاریکی میں نور ہدایت کی شمع روشن کی۔ انقلاب اسلامی نے عالمی استکباری قوتوں کے ظالمانہ طاغوتی نظام کو للکارا اور یہ انقلاب دنیا بھر کے مستضعفین و محرومین کی امیدوں کا مرکز بن گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر میں ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کونسل جنرل آقائی درویش وند نے کہا کہ دو برادر اسلامی ممالک ایران اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینا چاہئیے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، اراکین صوبائی اسمبلی و مختلف شخصیات نے شرکت کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree