انقلاب اسلامی عالمی طاقتوں کی تمام تر پابندیوں اور محاصروں کے باوجود پوری آب وتاب کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، سید ناصر عباس شیرازی

15 فروری 2023

وحدت نیوز(ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف ،سابق  مرکزی صدر عارف حسین علی جانی،جواد مصطفیٰ اور مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔سیمنار  میں یونیورسٹیز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے 44 سالوں میں دنیا کی تمام اسلام دشمن قوتوں کے مقابلے میں اسلام کے پرچم کو سربلندرکھا۔کیمونزم اور کیپٹلزم کےعروج میں جہاں مسلمان اور غیر مسلم سب ان دو قوتوں کے تسلط میں تھے اس دور میں ان دو بڑی طاقتوں کے مقابلے میں امام خمینی نے اسلام کا پرچم بلند کیا ۔انقلاب اسلامی نے دینا بھر کے تمام مظلوموں اور مستعضفین جو ان دو استعماری و استکباری قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے ان تمام مظلوموں کو ان ظالم طاقتوں کے مقابلے میں ہمت اور حوصلہ دیا  خاص کر مسلم دنیا کے اہم مسائل جن میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے اس کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور مسئلہ فلسطین کو فلسطین کی سرحدوں سے نکال کر امت مسلمہ کا مسئلہ بنا دیا اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف مضبوط اور تناور کیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے دنیا کی ان استعماری طاقتوں کے سامنے اپنی قومی اور اسلامی غیرت کا مظاہرہ کیا جو فرعونیت کے گھمنڈ میں مبتلا تھیں اور اسلام خالص کا پرچم و بلند رکھا۔ پاکستان کے موجودہ دگرگوں سیاسی و معاشی مسائل کا راہ حل انقلاب اسلامی ایران میں پنہان ہے جو کہ تمام تر عالمی محاصروں کے باوجود اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔پروگرام کے آخر میں سالگرہ انقلاب اسلامی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree