ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

13 جولائی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاراچنار جنگ۔متنازعہ نصاب۔ متنازعہ فوجداری بل سمیت محرم الحرام کے مسائل کے موضوعات پربات چیت ہوئی۔

 وفد میں سیکرٹری تنظیم سازی مقصود ڈمکی، عزادری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین،رکن شوری عالی سید امتیاز حسین رضوی شامل تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کو تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree