جمہوری ملک میں جمہور کی آواز کو سنا جاتا ہے مگر اس نام نہاد جمہوری دور میں عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں،علامہ مقصودڈومکی کا چمن دھرنے سےخطاب

07 مئی 2024

وحدت نیوز(چمن)بلوچستان کے شہر چمن میں گذشتہ 7 مہینے سے اپنے مطالبات کے حق میں عوام دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چمن پرلت یعنی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جمہوری ملک میں جمہور کی آواز کو سنا جاتا ہے مگر اس نام نہاد جمہوری دور میں عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ عوام کے مسائل اور مشکلات سے بے نیاز حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ حکومت کفر سے چل سکتی ہے ظلم سے نہیں۔ ہمیں وطن عزیز پاکستان میں ظلم کا نظام قبول نہیں ہم ہر مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین اور ہمارے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے مظلوموں کی آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے یعنی دس کروڑ سے زائد شہریوں کے پاس کھانے کے لئے روٹی ہے اور نا ہی پہننے کے لئے کپڑے ہیں۔ لوگ غربت و افلاس اور بے روزگار ی سے پریشان ہیں حکومت لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھین رہی ہے۔ بارڈر کے لوگوں کا روزگار تجارت ہے جس پر پابندیوں کے باعث لوگ پریشان اور سراپا احتجاج ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree