عصر حاضر کو عصر خمینی کہنا چاہیئے اس لئے کہ امام خمینی کے افکار نے جغرافیائی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی رخ اختیار کیا ،علامہ مقصودڈومکی

01 جون 2024

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی دورے پر پہنچے تو ضلعی نائب صدر محمد سبطین کی قیادت میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں ضلعی کابینہ سے ملاقات کی۔ اور شہدائے راہ حق کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی جامع مسجد میں ضلعی کابینہ اجلاس میں ضلعی صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی جنرل سیکریٹری علامہ عابد بہشتی سیکرٹری تنظیم سازی سید محمد علی شاہ و دیگر اراکین ضلعی کابینہ شریک ہوئے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35 ویں برسی کے موقع پر ہم اس عظیم رہبر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے پوری دنیا پر حاکم ظالم استکباری نظام کو للکارا اور ایران پر حاکم ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ کرکے قرآن و سنت اور سیرت اھل بیت علیھم السلام کی روشنی میں الہی اسلامی حکومت تشکیل دی۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر خمینی کہنا چاہیئے اس لئے کہ امام خمینی کے افکار نے جغرافیائی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی رخ اختیار کیا اور پوری دنیا کے پاکیزہ انسانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ آج نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی سے لے کر یمن کے سید عبد المالک تک فرزندان خمینی وقت کی فرعونی و یزیدی قوتوں سے بر سر پیکار ہیں۔انہوں نے ضلعی کابینہ کو ہدایت کی کہ مجلس وحدت مسلمین کے ملک بھر کے اضلاع ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد کریں۔ کیونکہ کارکنوں کی دینی و تنظیمی تربیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree