تمام عالم اسلام کو شہنشاہ وفا سقائے حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک ہو،علامہ راجہ ناصرعباس

03 فروری 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام عالم اسلام کو شہنشاہ وفا سقائے حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک ہو!‏آپؑ کی وفا، شجاعت اور ایثار کی روشن مثالیں آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ موجودہ دور میں، جب دنیا بے یقینی، انتشار اور مشکلات کا شکار ہے، حضرت عباسؑ کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق و انصاف کے لیے ڈٹ جانا، بے لوث خدمت کرنا اور اصولوں پر ثابت قدم رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔‏آپؑ کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف خاموشی بھی ایک ظلم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، جب کمزوروں کی آواز دبائی جا رہی ہے، ہمیں حضرت عباسؑ کے کردار سے حوصلہ لیتے ہوئے عدل و انصاف کو فروغ دینا، ضرورت مندوں کا سہارا بننا اور انسانیت کی خدمت کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔‏حضرت عباسؑ کی وفاداری اور بہادری صرف کربلا تک محدود نہیں، بلکہ ہر دور کے لیے ایک درس ہے۔ آئیں، ہم ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اتحاد، محبت اور ایثار کی روشنی پھیلائیں اور اپنے معاشرے میں حق و سچائی کا عَلَم بلند کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree