کشمیریوں کی انتھک جدوجہد آزادی کی تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

28 اکتوبر 2018

اسلام آباد(وحدت نیوز )ہندوستان جنوبی ایشا کا اسرائیل ہے۔کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہےلیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق علمبردار تنظمیں کشمیری مظلوموں کے لئے خاموش ہیں جو کہ نہایت افسوس ناک ہے کشمیریوں کی انتھک جدوجہد آزادی کی تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ۔ان خیالات ک اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے اکہتر سال مکمل ہونے پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین کا جس طرح سے محاصرہ اور وہاں قتل وغارت اسرئیل کررہا ہے اسی طرح ہندوستان کشمیر پر قابض اور وہاں پر ظلم و بربریت کی خوفناک داستانیں رقم کر رہاہے ۔ عالمی برادری کا کشمیر پر موقف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں ناکافی اور دہرے معیار پر مبنی نظر آتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بہتا ہوا بے گناہ حریت پسند افراد کا لہو عالمی برادری کو نظرنہیں آرہا۔ دنیا کو اس بات کا ادراک کرنا ہو گاکہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوت کے حامل ممالک کے درمیان ہے لہذا مسئلہ کشمیر کا حل دنیا کے امن کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے ۔ہم مظلوم کشمیریوں کی مظلومیت کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے رہیں گئے ۔کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں ۔اقوام عالم میں جہاں پہلے سے موجود مسائل ختم نہیں ہو رہے وہاں نئے مسائل نے دنیا کا امن خطر ے میں ڈال دیا ہے مسئلہ یمن اس وقت ایک حساس اور اہم معاملہ بن چکا ہے مظلوم یمنیوں پر عالمی استعماری طاقتیں مسلط ہونے  کی کوشش میں وہاں کے مظلوموں کو بری طرح کچلا جار رہا ہے ان کا استحصال کیا جارہا ہے اور بمباری کر کے ان کے شہروں کو تباہ و برباد کیا جار ہا ہے،اقوام متحدہ کو ان مسائل کے حل میں کردار کرنا ہوگا بصورت دیگر پوری دنیا کا امن داؤ پر لگانے میں دیر نہیں لگے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree