ناصرشیرازی اغواءکیس کی دوسری سماعت،لاہورہائی کورٹ کا ناصرشیرازی کو 16نومبرتک پیش کرنے کا حکم

08 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) لاہورہائی کورٹ میں ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کیس کی دوسری سماعت آج بروز بدھ 8نومبر کو جسٹس قاضی محمد امین احمد کی عدالت میں ہوئی ،سی سی پی او  کو ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کیلئےایک ہفتہ کی مہلت،عدالت کا ناصرعباس کوبازیاب کرکے16نومبرکوپیش کرنےکاحکم، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قاضی محمد امین احمدنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی  بازیابی کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو پولیس افسران کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالتی حکم پر ناصرشیراز ی کی عدم پیشی پر فاضل جج نے سی سی پی او اور ایڈوکیٹ جنرل کو دوپہر 1:30بجے عدالت میں پیش ہونے  کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے عدالت حکم کو مزاق سمجھ رکھا ہے میں آج بیٹھا ہوا ہوں پولیس اس معاملے کو ہلکا نا لے۔

 بعد ازاں سی سی پی اوامین وینس ،ایس پی لیگل رانامحمد لطیف،ایس پی صدررضوان گوندل سمیت دیگر افسران بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شازیہ اختر بھی عدالت میں پیش ہوئیں،  جج جسٹس قاضی محمد امین احمدنےسی سی پی اوکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آ پ کےشہرسےایک بندہ اٹھا لیاگیا،ابھی تک بندہ بازیاب کیوں نہیں ہورہا،جس پر سی سی پی او نے کہا کہ بازیابی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہےہیں،ایس پی صدرکوناصرعباس کو بازیاب کرکے16نومبرتک عدالت میں پیش کرنےکاحکم سنا دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree