57 اسلامی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسرائیل غاصب کے خلاف صف اول میں کھڑا ہے،علامہ مقصود ڈومکی

15 اپریل 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست پر بہادرانہ حملہ کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے 57 اسلامی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسرائیل غاصب کے خلاف صف اول میں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے عالمِ اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ایران روز اؤل سے مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں کھڑا ہے۔ امریکہ برطانیہ اور دیگر استکباری طاقتوں کی شدید ترین مخالفت کے باوجود ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے مظلوم کی حمایت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ باقی 56 اسلامی ممالک بھی غزہ کے مظلوموں کے قتل عام کا تماشا دیکھنے کی بجائے ہمت کریں اور غاصب اسرائیل کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بہادرانہ اور تاریخی اقدام پر اسلامی جمہوریہ ایران نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں۔ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران کی امت مسلمہ اور اقوام عالم میں پذیرائی سے امریکی ڈالرز پر پلنے والے سامراجی غلاموں کو بڑی تکلیف پہنچی ہے۔ فی قلوبہم مرض فزاد ھم اللہ مرضا کے مطابق منافقت کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے مرض نفاق میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree