شہدائے شب عاشور جیکب آباد کی برسی کی مرکزی تقریب 13 نومبر بروز جمعہ کو مقتل شہداءپہ ہوگی، علامہ مقصودڈومکی

21 اکتوبر 2020

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد نے دین اسلام کی راہ اور حسینیت کی پیروی میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ہم شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے پیغام اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے شب عاشور کی برسی کی مرکزی تقریب 13 نومبر بروز جمعہ کو مقتل شہداءپہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آج بھی وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں ریاستی ادارے ان کے خون سے انصاف نہ کر سکے آج بھی ان شہدا کے قاتل اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ قانون کی گرفت ابھی تک قاتل دھشت گردوں سے بہت دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقام تعجب ہے کہ بے گناہ نہتے عزاداروں کے خلاف صرف یا حسین کہنے کے جرم میں تو سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی گئیں اور شریف شہریوں کو ملک بھر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا گیا مگر ہزاروں شہداء کے قاتل آج بھی ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف درج مقدمات کو فی الفور واپس لیتے ہوئے ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی کو تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور ہمارا بنیادی انسانی حق ہے جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree