25 نومبر کو لاہور میں آل پاکستان شیعہ پارٹیز کانفرنس طلب ،قومی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

20 نومبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کابینہ سپریم ادارہ شوریٰ عالی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مشترکہ اجلاس سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارات منعقد،اجلاس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی و دیگر رہنماوں کی شرکت،اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی اور عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس غیر قانونی اقدام کیخلاف نوٹس لیں،اجلاس میں 25 نومبر کو لاہور میں آل پاکستان شیعہ پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،قومی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،مشترکہ اجلاس میں فیصلہ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نااہل حکمران ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں،مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس نازک صورت حال میں ایسے غیر قانونی اقدامات کیخلاف اپنا کردار ادا کریں،ملت جعفریہ کو حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جارہی ہے،سید ناصر شیرازی ایک قومی سیاسی مذہبی جماعت کے اہم رہنما ہیں،اگر ایسی شخصیات کو تحفظ دینے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہیں تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین القوامی قوتیں ملوث ہیں،ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے،پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے،سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے،وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے،انکو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنے والے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے،پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملت جعفریہ کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے،ہمیں ظلم جبر سے دبانے کی کوشش کرنے والے ہماری تاریخ سے نا بلد ہیں،ہم چودہ سو سال سے اپنے دشمن کو رسوا کرتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی کسی دشمن کو سراُٹھانے اجازت نہیں دینگے۔

اجلاس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہاسید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے ایجنڈے کو انشااللہ جلد بے نقاب کریں گے،ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل کیخلاف کاروائی کریں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے روکیں،پنجاب حکومت اس ظلم کی ذمہ دار ہے،ہم کسی بھی صورت اس ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کریں گے،اور سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے آخری حد تک جائیں گے،پوری ملت جعفریہ حکومت وقت کی اس ظالمانہ اقدامات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree