شہید قائد ؒ کی 31ویں برسی پر ناصران ولایت کانفرنس آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، نثارفیضی

04 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) 4اگست پریڈ گراونڈ میں عظیم الشان ناصران ولایت کانفرنس منعقد ہو گی ملک بھر سے ہزاروں کارکنان سمیت ملکی مذہبی وسیاسی شخصیات جلسے میں شرکت کریں گی ۔کانفرنس کا انعقاد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے کیا جارہا ہے ۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار فیضی، علامہ مختار امامی، علامہ اقبال بہشتی اور علامہ اعجاز بہشتی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کے تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انسانی آبادی پر کلستر بم پھیکنا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کا اقوام کو متحدہ نوٹس لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کشمیر میں جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔نثار علی فیضی نے کہا کہ شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کا مقصد ان کے افکار اور کردارکو زندہ رکھنا اور آ نیوالی نسل تک پہنچانا ہے ۔مجلس وحدت مسلمین علامہ عارف حسین الحسینی کا مشن لیکر اگے بڑھ رہی ہے ۔شہید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ آپ نے پاکستانی مظلومین کی آواز کو عالمی اسلامی تحریکوں کے ساتھ مربوط کیا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ کشمیر فلسطین کے مظالم کے خلاف آپ نے ساری زندگی جدوجہد کی اور عالمی استکبار طاقتوں کو بے نقاب کیا، اسی وجہ سے انہیں شہید کردیا گیا،یہ کانفرنس اس بات کا عزم ہے کہ ہم پاکستان میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو قبول نہیں کرتے اور مظالموں کے ساتھ اپنے رشتے کو اور مضبوط کریں گے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ملک کی سلامتی کےلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کریںگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree