چوہدری شجاعت سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی ناصرشیرازی سےوالد کے انتقال پر تعزیت، رسم قل خوانی8مارچ کوہوگی

06 مارچ 2019

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے والد مرحوم سید غلام عباس شاہ کی رسم ختم قل شریف 8 مارچ بروز جمعہ بوقت 10 بجے صبح بمقام ڈیرہ حسین شاہ نزد سیال موڑ سرگودھا میں منعقد ہوگی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات ، ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور عزیز وقارب شرکت کریں گے، دوسری جانب مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ناصرشیرازی سے اظہارتعزیت کاسلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری حسین نے ٹیلیفون کرکے ناصرعباس شیرازی سے ان کے والد کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیااور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی،جبکہ علاقائی ایم پی اے ، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی ناصرشیرازی سے تعزیت کااظہار کیاہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree