آئی ایس او کے جوان نہ ہوتے تو پاکستان میں ولایت کا صراط مستقیم گم ہو جاتا، علامہ راجہ ناصرعباس

05 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوانوں نے قومی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے، اگر یہ نوجوان نہ ہوتے تو پاکستان میں ولایت کا صراط مستقیم گم ہو جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او کے سالانہ مرکزی 44ویں ولایت نور ہدایت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ صرف اور صرف اللہ کی جماعت غالب آنے والی ہے۔ اللہ کی جماعت بننے کیلئے اللہ، رسول (ص) اور آئمہ طاہرین (ع) کے پرچم تلے جانا ہوگا۔ سلسلہ ولایت سے منسلک ہوئے بغیر اللہ کی جماعت نہیں بن سکتے اور کبھی غالب نہیں آسکتے۔ غبیت کبریٰ میں ولایت فقیہ باب ولایت معصومین (ع) ہے۔ غیبت کبریٰ میں غالب آنے کیلئے نظام ولایت فقیہ کے پرچم تلے آنا ہوگا۔ جو بھی حزب نظام ولایت فقیہ سے منسلک نہیں ہوگی، وہ حزب شیطان ہوگی۔ آئی ایس او ایسا شجرہ طیبہ ہے، کہ جس کا تعلق نظام ولایت کے ساتھ ہے۔ انتہائی نشیب و فراز آنے کے باوجود آئی ایس او نے نظام ولایت فقیہ کے صراط مستقیم سے انحراف نہیں کیا۔ آئی ایس او کے جوانوں نے اس ولایت کے راستے کو زندہ رکھا، اور راستے میں آنے والی کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایا۔ ان نوجوانوں کی راہ میں بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ یہاں تک کہ ان کے مقابلے میں جماعتیں بنائی گئیں، تاہم ان نوجوانوں نے ولایت فقیہ سے وفا کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او انبیاء(ع)، معصومین (ع) سے وفا کرنے والی جماعت ہے۔ آئی ایس او نے صراط مستقیم پر چلتے ہوئے قربانیاں دی ہیں۔ یہی وہ جوان ہیں، جنہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے لہو سے وفا کی ہے۔ ان کی فکر کو زندہ رکھا ہے۔ آئی ایس او نے شہیدوں کے راستے کو اپنایا ہے۔ شہید قائد اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سرزمین پاکستان پر صراط مستقیم کے علمبردار تھے۔ انہوں نے اپنے خون سے اس راستے کو سرخ کیا ہے۔ دنیا کا ہر رنگ مٹ جاتا ہے، تاہم شہیدوں کا سرخ لہو نہیں مٹ سکتا۔ یہ کارواں یونہی چلتا رہے گا۔ نوجوان اپنی بصیرت میں اضافہ کریں۔ عصر حاضر میں حق و باطل کے درمیان معرکے کے اہم ترین موڑ پر کھڑے ہیں۔ منٰی کا واقعہ، یمن کی جنگ، شام ، ایران، عراق، افغانستان، ہر جگہ ہونے والا ٹکراؤ اسی حق و باطل کے معرکے سے تعلق رکھتا ہے، اور اللہ تعالٰی کا وعدہ ہے کہ آخری فتح مظلوموں کی ہے، انہی کی فتح ہے جو نظام ولایت سے منسلک ہیں۔ شہید قائد اس دنیا سے رخصت ہوئے، ان کے پاس کوئی دنیاوی مال و متاع نہیں تھا، کیونکہ ولایت کا راستہ دنیا پرستوں کا راستہ ہی نہیں ہے۔ آئی ایس او ولایت کے اسی راستے کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree