آزاد جموں وکشمیرانتخابات، ناصرشیرازی کی زیرصدارت ایم ڈبلیوایم کااہم مشاورتی اجلاس،تمام حلقہ جات کےعمائدین کی شرکت

06 اپریل 2016

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے انتخابات 2016کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ، اس سلسلے میں شعبہ سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے زیرا ہتمام ضلع مظفرآباد کے تمام حلقہ جات کے عمائدین کا مشاورتی اجلاس سنگم ہوٹل مظفرآباد میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوای، ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، ممبران پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے علاوہ ضلع مظفرآباد کے تمام حلقہ جات سے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پرامن خطے میں باشعود عوام رہتے ہیں ، ووٹ ایک امانت ہے جو امانتدار کے سپرد کرنی ہے، مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی جماعت ہے ، پاکستان اور گلگت بلتستان الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، مجلس وحدت خطے میں امن ،بھائی چارے اور اخوت کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے محروموں اور مظلوموں کی آواز بلند کرے گی، اقتدار نہیں خدمت خلق مشن ہے ، بلاتفریق مذہب،مسلک، رنگ ، نسل و برادری خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ملک کو بنانے والے ملک کو بچانے کے لیے بھی ایک ساتھ ہو کر چلیں گے، آزاد کشمیر کے تمام مسائل سے باخبر ہیں ، خطے کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے عوام کی آواز بننے کا فیصلہ کیا، نیلم سے بھمبر تک اپنے فعال کردار کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ثابت ہو گی ، گراس روٹ لیول سے منظم انداز کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، ہماری قیادت کا فیصلہ نہیں بلکہ کارکنان کا فیصلہ ہوتا ہے، مشاورتی عمل کے ذریعے خطے کی عوام سے لائحہ عمل لیں گے ، باشعور و بافہم عوام ساتھ دیں ، ان کے معیار پر پورا اتریں گے ۔

ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے مشن و مقصد کو کر آگے بڑھ رہی ہے ، بہت جلد عوام کے درمیان ہو گی ، اب یہاں وہ ہو گا جو عوام چاہے گی ، اب عوامی آواز بن کر گلی گلی کوچے کوچے جائیں گے ، الیکشن کا شفاف انعقاد چاہتے ہیں کسی صورت بھی کہیں سے کوئی مداخلت قبول نہیں کریں گے، وہ سیاست کہ جو خیانت سے پاک ہو ، وہ سیاست جو دھونس دھاندلی سے پاک ہو ، وہ سیاست جو کرپشن سے پاک ہو ، وہ سیاست جو ظلم سے پاک ہو ، وہ سیاست کریں گے جو عبادت ہو،وہ سیاست کہ جس میں مظلوموں کی بات ہو ، وہ سیاست جس میں محروموں کی بات ہو ،وہ سیاست جس میں خطے کی تعمیر و ترقی کی بات ہو ، حق دار کو اس کا حق ملے ، پرامن و جمہوری لوگ ہیں عملاً جمہوریت نافذ ہو اس کے لیے جدوجہد کریں گے۔

ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مشاورتی عمل مکمل ہو جانے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ، سیاسی جماعت ہیں ، سیاسی رول ادا کریں گے ، صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں ، اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے تمام عمائدین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ قومی درد لیکر ہمارے پاس تشریف لائے ، انشاء اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں ، عوامی امنگوں کے ترجمان ثابت ہوں گے ، اجلاس سے سید ممتاز نقوی ایڈووکیٹ، سید تبریز علی کاظمی، مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سید یاسر نقوی ، سید قلندر نقوی ، سید بشیر نقوی ،مولانا معصوم سبزواری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree