امریکہ ،سعودیہ اور ایک فوجی آمر مصری عدالت کے ذریعے محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو موت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

19 مئی 2015
امریکہ ،سعودیہ اور ایک فوجی آمر مصری عدالت کے ذریعے محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو موت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے سو سے زائد افرادکو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراد دیا ہے۔انہوں نے کہ امریکہ ،سعودیہ اور ایک فوجی آمر مصری عدالت کے ذریعے محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو موت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس خطے میں سعودیہ اور امریکہ اسلامی سیاسی قوت کو دبانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ سعودیہ ایک طرف یمن میں مظلوم نہتے لوگوں پرننگی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے جب کہ دوسری جانب مصر میں ایک آمر کی حمایت میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو اپنی شہنشاہیت اور سامراجی مقاصد پر قربان کرنے میں مصروف ہے اس سے سعودیہ کا دوہرا معیار اور منافقانہ طرز عمل کھل کر سامنے آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت مسلمانوں کی سیاسی قوت کو اپنے مفادات کا دشمن سمجھتی ہے اس لیے وہ مسلمان ممالک میں ابھرنے والی سیاسی عوامی تحاریک کے خلاف کاروائی میں پیش پیش ہے ۔ دنیا بھر میں امت مسلمہ کے زوال کا باعث سعودی و امریکی گٹھ جوڑ ہے۔ امریکی ایما پر صدر مرسی کو سنائی جانے والی سزائے موت مسلمان حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree