اہلیان راولپنڈی نے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرکے دشمنان عزاداری کو واضح پیغام دیدیا، علامہ شفقت شیرازی

23 دسمبر 2013

وحدت نیوز(مشہدالمقدس) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے گذشتہ روز امام بارگاہ قدیمی میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ہونے والے عظیم الشان اجتماع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے اپنی بھرپور شرکت سے ثابت کر دیا ہے وہ عزداری سیدالشہداء کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے آمادہ و تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے مقدس شہر مشہد میں تنظیمی برادران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کا جلوس روک سکتی ہے اور نہ ہی جلوس کا روٹ تبدیل کرسکتی ہے۔ ہم قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے اس فرمان پر اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ کروڑوں شہداء بھی دینے پڑے تو دینگے لیکن عزاداری پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم تیزی سے وحدت کی لڑی میں پروتی جا رہی ہے اور دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن رہی ہے۔ اب اس قوم کو دشمن کی کوئی سازش تقسیم نہیں کرسکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree