حکمران اپنی رعونت اور اختیارات سے ہماری جدوجہد اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتے،علامہ مختارامامی

25 جولائی 2016

وحدت نیوز(کراچی) علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔ہمارے قائد علامہ ناصرعباس کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں 73دن ہو چکے ہیں۔ہماری اس تحریک کو مظلومین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی کال پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گے۔ اقوام عالم نے ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔موجودہ حکمران اپنی رعونت اور اختیارات سے ہماری جدوجہد اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرا ہتمام 7 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کے مطابق سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔ترجمان نے کہا کہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار ہے۔ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔قصور اور اوکاڑہ میں پرامن احتجاج کرنے والے ہمارے کارکنوں پر مقدمات درج کر کے حکومت نے اپنی بوکھلاہٹ کو واضح کر دیا ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریاستی اداروں کی غندہ گردی کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ افراد کے خلاف درج مقدمات کو فوری خارج کیا جایا۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایک مقامی اسپتال میں ان کی انجیو گرافی کی جاچکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹر ز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔علامہ حسن ظفر نقوی گزشتہ 73 روز سے بھوک ہڑتال کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کے ساتھ احتجاج میں مسلسل شریک ہیں۔دو روز قبل ملک گیر دھرنوں کے دوران ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق نقاہت و کمزوری اور مسلسل مصروفیت نے ان کے اعصاب اور دل کو شدید متاثر کیاہے۔ علامہ مختار امامی نے علامہ حسن ظفر کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree