شب قدرکی مبارک ساعتوں میں حاصل ہونے والا پاکستان تکفیریت کی آگ میں جھلس رہا ہے ،علامہ اعجاز بہشتی

04 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز بہشتی نے ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے منعقد سیمینار "یوم آزادی پاکستان و یوم القدس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستائس رمضان المبارک کو وطن عزیز پاکستان اسلامی نظریات کی بنیاد پر وجود میں آیا تاکہ ہندوستان میں ظلم و ناانصافی کی چکی میں پسے مسلمانوں کو آزادی کی فضا میسر کر سکے جہاں پر ہر شخص امن و سلامتی کے ساتھ اپنے عقائد پر عمل کر سکے۔

قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال بھی یہی چاہتے تھے کہ ہر فرد پاکستان میں امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کر سکے مگر افسوس کی ان کی رحلت کے بعد ان کا خواب پورا نہ ہو سکا آج ملک کی امن وسلامتی کا حال سب کے سامنے ہیں،شب قدرکی مبارک ساعتوں میں حاصل ہونے والا پاکستان تکفیریت کی آگ میں جھلس رہا ہے ۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا آزادی القدس امت مسلمہ کی وحدت سے مربوط ہے آج اسرائیل نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے مشرق و سطی کو جنگی میدان بنادیا ہے جس کی وجہ سے مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں جس کا فائدہ براہ راست اسرائیل اور عالمی طاقتیں اٹھا رہی ہیں اور اسرائیلی غاصبوں نے فلسطینی مسلمانوں کو اپنے ہی سر زمین سے بے دخل کر دیا ہے۔ اگر مت مسلمہ امام خمینی کی بات پر عمل کرتے ہوئے متحد ہو کر ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈال دیں تو اسرائیل کا نام و نشان مٹ سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree