علامہ ناصر عباس جعفری کا عید کاپہلا دن ڈی چوک پر ، دوسرا اور تیسرا دن خانوادہ شہداء کے ساتھ گذاریں گے

08 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے عید الضحیٰ کا پہلا روز ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے انقلاب دھرنے کے شرکاء کے ساتھ گذارا، علامہ ناصرعباس جعفری نے نماز عید بھی ڈی چوک پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ذیر اقتداء ادا کی، اس موقع پر وحدت اسلامی اور بھائی چارگی کے دلنشین مناظر دیکھنے میں آئے ، نمازعید کی ادائیگی کے وقت مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں سمیت شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد نے اکٹھا نماز عید ادا کی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد اوردیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی پہلی صف میں علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود تھے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد علامہ ناصر عباس جعفری عوام میں گھل مل گئے، لوگوں سے عید ملےاور عید کی مبارک باد دی، علامہ ناصر عباس جعفری آج عید الضحیٰ کے دوسرے روز کراچی پہنچ چکے ہیں ، جہاں وہ دو روز قیام کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہدائے ملت جعفریہ کے گھروں پر جا کر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کریں گے، جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree