ملک میں اب دہشت گردوں اور کرپٹ حکمرانوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں ، مجلس وحدت مسلمین

20 جنوری 2015

وحدت نیوز (چنیوٹ) شہید اصغرعباس کے چہلم کے موقع پر چنیوٹ میں لبیک یا حسین ؑکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ کے شیعہ سنی عوام نےہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ احمد اقبال، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی اور  صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی ایک تسبیح کی طرح ہیں، پاکستان میں تکفیریت اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں،مولانا فضل الرحمان نے طالبان کی حمایت نہ چھوڑی تو باقی زندگی طالبان کے ساتھ گزارنی پڑے گی۔ پاکستان میں اب دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔  عوام پیٹرول ، گیس ، بجلی بحران کے بعد بحرانی حکومت سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،  پیٹرول بحران نے عوام سے سکھ اورچین چھین لیا ہے، ن لیگ نے ملک میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کی ہے، کیا ہمارے وزیر اعظم کو ان رکشہ اور موٹر سائیکل والے کے دکھ کا احساس ہے جو 300 روپے روزانہ کما کر خاندان کی کفالت کرتے ہیں ؟

 

رہنماوں نے مزیدکہا کہ ملک کو رشتہ دارریوں اور تعلقات کی بنیاد پر نہیں چلایا جا سکتا، حکمرانوں کی مس منیجمنٹ اور نااہلی نے ان کے گڈ گورننس کے پول کھول دیے ہیں، توانائی کے بحران نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، حکومتی رویے اور ہٹ دھرمی ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کر دینگے ،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ،ہسپتالوں میں مریضوں کا پرسان حال نہیں، ملک کے مستقبل کے معمار بچوں کا سکولوں تک پہنچنا ممکن نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم کو فوری برطرف کرکے تحقیقات شروع کی جائیں ،ا سٹیٹ نیپرا کے خلاف مقدمہ درج کرے، ملکی حالات ایسے رہے تو حکمرانوں کو عوامی غیض غضب سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔

 

رہنماوں کا  کہنا تھا کہ ملک کے ہر بحران کا حل افواج پاکستان نے ہی کرنا ہے تو ان حکمرانوں کو گھر چلے جانا چاہیئے، عوام مزید اس نااہل قیادت کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں، ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور اقتدار کو فقط اپنی تجارت اور سرمایا بڑھانے کے لئے استعمال کیا، پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر انقلاب فرانس کی طرح پاکستان میں بھی ان لٹیروں کو عوامی احتساب کا سامناکرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی انتظامیہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارے خلاف جھوٹے اور ناجائز مقدمات نہ بنائے، ہم میدان میں ہیں آپ کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree