چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات

30 مارچ 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد نے چیئرمین مولانا سلطان ریئس کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں یوتھ آف جی بی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان وطن عزیز کا سر ہے۔ اسے آئینی حقوق سے محروم رکھنا بہت بڑی زیادتی ہے، چین سے ملانے والی شاہراہ اور پاکستان کے وسیع زرعی علاقہ کو زرخیز رکھنے والا دریائے سندھ دونوں گلگت بلتستان میں سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لسانی، علاقائی اور مسلکی بنیادوں پر کمزور کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام مضبوط مرکزی طاقت میں تبدیل نہ ہوسکیں۔ جی بی خطے کی عوام باشعور اور غیر معمولی فہم و ادراک کی مالک ہے۔ اسے اپنے حقوق کے حصول کے لئے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر آئینی حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد نہ کی گئی تو اہداف کی تکمیل ممکن نہیں رہے گی۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے پر بیرونی سرمایہ کار قابض ہو کر مقامی لوگوں کو غلام بنا لیں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام کا مزید استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمارا ہدف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی حقوق کی بالادستی کے لئے جدوجہد ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان ریئس نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتسان کے عوام کے حقوق کے لئے ایم ڈبلیو ایم کی مخلصانہ کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اس جماعت نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ مذہب و مسلک سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں آئی ہے۔ وفد میں کوآرڈینیٹر فدا حسین، یوتھ آف گلگت بلتستان کے وقاص احمد اور سید حسنین کاظمی بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree