پشاور دھماکے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم ملتان کا احتجاجی مظاہرہ

21 جون 2013

multanوحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل قائد وحدت ، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پشاور میں نماز جمعہ پر ہونے والے خود کش حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہر ے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر اور ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہورحیدری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس زیدی اور ثقلین نقوی نے کی۔ مظاہرین نے پشاور میں نماز جمعہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اور احتجاج کے دوران ٹریفک بلاک کردی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر اور ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ سید اقتدار نقوی نے اس واقعہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکہ نئی قائم ہونے والی حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ نئی حکومت نے اپنے منشور میں عوام سے امن کے قیام کا وعدہ کیا تھا جس میں وہ تا حال ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر امن قائم نہیں کرسکتا تو اسے مستعفی ہونا ہی مناسب ہوگا۔ اس سے پہلے حکومت کے متعلق کہا جارہا تھا کہ پی پی کی حکومت کمزور ہے جبکہ اس وقت تو حکومت کمزور نہیں، بلکہ عوام کی بھاری حمایت سے قائم ہوئی ہے، اسکے باوجود بھی دھماکوں کا سلسلہ نہیں رکتا، چنانچہ حکومت یا تو شیعوں کا تحفظ یقینی بنائے یا مستعقی ہوجائے۔

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ آج پشاور بم دھماکہ نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے زخم کو پھر سے تازہ کر دیا ہے ، 25برس قبل اسی مقام پر ہمارے ہر دل عزیز قائد کو امریکی ایجنٹوں نے حالت وضو میں خون میں غلطاں کیا تھا اور آج اسی مقام پر ان کے دو پوتے سیدعلی مہدی حسینی ولد سید علی حسینی شہید ہو گئے اور سید علی رضا حسینی ولد سید علی حسینی شدید زخمی ہیں ۔ جب کے مزید 15نمازی شہید اور 30کے قریب شد ید زخمی ہیں ۔

آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر تہورحیدری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کے دہشت گردی یہ جرسومہ پو ری ریاست کو متاثر کر کے مفلوج کر دے، ہم نومنتخب وفاقی حکومت خصوصا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے مطالبہ کر تے ہیں کے پاکستان کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنا قومی کردار ادا کریں ۔

جبکہ مرکز سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پشاور ،کوئٹہ اور کراچی سمیت پورے پاکستان میں بیگناہ شہریوں کے قتل عام پر سراپا احتجاج ہے ، کراچی میں ایم کیو ایم کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے فرزند کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کر تے ہیں اور پشاور کے اس عظیم سانحے کے خلاف تین روزہ یوم سوگ و احتجاج کا اعلان کرتی ہے ۔ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں خانیوال، کبیروالا، عبدالحکیم، میاں چنوں، تلمبہ، ساہیوال، بہاولپور، لودھراں، رحیم یارخان،احمد پور شرقیہ، علی پور، مظفرگڑھ، خانگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، تونسہ شریف میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کیا گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر پشاور میں ہونے حملے کے خلاف اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree