وحدت نیوز(گوجرانوالہ) نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی نائب صدر مرحوم و مغفور چوہدری حاجی مشتاق ورک کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آیات ،روایات اور احادیث نبوی کی روشنی میں حزب اللہ کی تعریف اور حزب خدا کو بیان کرتے ہوئے مجلس عزاء سے خطاب فرما یا۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی اور صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید منتظر مھدی ، ضلعی صدر گوجرانوالہ جناب چوھدری مرتضی اور وزیر آباد کے ضلعی صدر جناب مبشر حسین زیدی بھی مرحوم حاجی مشتاق ورک کے رسم سوئم میں شریک ۔
مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماوں نے نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ میں ورک فیملی کے بزرگان سے تعزیت پیش کی اور مرحوم کی دینی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم حاجی مشتاق ورک کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ۔