پنجاب کی متعصب انتظامیہ دفعہ 144کی آڑ میں مختلف اضلاع میں یوم علی ؑپر روائتی جلوسوں کو روکنے کیلئے سازش کر رہی ہے،علامہ مبارک موسوی

16 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) یوم علی ؑ پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں روائتی جلوسوں کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی آڑ میں پنجاب کے متعصب انتظامیہ سازش کر رہی ہے،عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر ہم جان دینے کو تیار ہیں لیکن کسی بھی قسم کے قد غن کو غیر قانونی غیر آئینی سمجھتے ہوئے مسترد کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے یوم علیؑ پر جاری اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کی ذات اقدس مسلم امہ کے لئے وحدت کا مرکز محور ہیں،ہمیں دشمن اسلام اور دشمنان ارض پاک کی سازشوں کا ادراک کرتے ہوئے اتحاد وحدت کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا،انشااللہ حصول پاکستان کے لئے جس طرح شیعہ سنی متحد ہوئے تھے عین اسی طرح ارض پاک کی حفاظت کے لئے بھی ہم باہمی اتحاد کے ذریعے مل کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کرینگے،انہوں کہا کہ انتظام بلا وجہ عزاداروں کو ہراساں کرنے سے باز رہے،ایک پرامن قوم کو ہراساں کرنے کے بجائے پنجاب میں داعش جیسے درندوں کے بڑھتے قدم کو روکے،ہم بار ہا کہہ چکے ہیں کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں داعش نے اپنا نیٹ ورک بنالیاہے اور وہی تکفیری کالعدم شدت پسند گروہ ہی ان کی سرپرستی اور ان کے لئے سہولت کاربنے ہوئے ہیں،پنجاب حکومت اپنی سیاسی مفادات کے خاطر ملکی مفادات کو داوُپر لگارہی ہے،انہوں نے بانیان مجالس اور عزاداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اتحاد وحدت کی فضا کو قائم رکھے،اور امن و امان کے لئے سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree