پنجاب میں ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں ,عزاداری نواسہ رسول ۖ پر کسی بھی قسم کے قدغن کو برداشت نہیں کریں گے،علامہ مبارک موسوی

22 اگست 2016

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کے لئے بھاری اکثریت سے علامہ مبارک علی موسوی کو صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب منتخب ہوا،نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے مجلس وحدت مسلمین کے دیکر رہنماوں علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان،علامہ حسن ہمدانی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین لاہور،علامہ سخاوت قمی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب،علامہ ناصر مہدی رہنما مجلس وحدت مسلمین لاہور و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 87 دن کے طویل بھوک ہڑتال کر کے موجودہ حکمرانوں کی ملت تشیع کیخلاف جاری متعصبانہ رویوں اور انتقامی کارویوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا،ملک کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس پر امن تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جاری کیمپ میں آکر بھر پور اظہار یکجہتی بھی کی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مطالبات پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کروائی لیکن بدقسمتی سے مطالبات پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے،پنجاب میں ہمارے مسائل جوں کا توں ہیں ہم عزاداری نواسہ رسول ۖ پر کسی بھی قسم کے قدغن کو برداشت نہیں کریں گے،پنجاب میں ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا تھاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوئے تو ہم دو ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے،لیکن ابھی تک حکمران ٹس سے مس نہیں ہم آج یہ اعلان کرتے ہیں کہ دو ستمبر کو ہر حال میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے،اور اس دھرنے کی قیادت خود سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کرینگے،اور یہ دھرنا ہمارے مطالبات کی منظوری نہیں بلکہ عملدرآمد تک جاری رہیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree