یوم دفاع پاکستان شہداء کے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،علامہ مبارک موسوی

07 ستمبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) ہم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،ارض پاک کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دہشتگردوں کی پشت پناہی امریکہ بھارت اور اسرائیل کر رہا ہے،پاکستان امت مسلمہ کے لئے ایک امید کی کرن ہے،دشمن امت مسلمہ کو آپس میں دست گریباں کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان شہداء کے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،ان قوموں کو زوال سے کوئی نہیں بچا سکتا جو اپنے شہداء کو فراموش کرتے ہیں،ہم رہتی دنیا تک اپنے شہداء کو فراموش نہیں ہونے دینگے،دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل علمدرآمد کو یقینی بنائے بغیر دہشت گردی کے عفریت سے جان چھڑانا ممکن نہیں،بدقسمتی سے ملکی سلامتی و بقا کی جنگ کو اپنے انجام تک پہنچانے میں ہم آج بھی مصلحت پسندی کا شکار ہے،دہشت گردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرست اب بھی آزاد ہیں،یہاں ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل جاری ہے،ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں،تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور لاہور ڈویژن کے رہنماوں اور کارکنوں کی بری تعداد نے شرکت کی ،شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی و دعائیہ محفل کا بھی اہتمام کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree