چوہدری عقیل عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ ایم ڈبلیوایم ضلع سیالکوٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے

22 ستمبر 2016

وحدت نیوز(سیالکوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سیالکوٹ کا تنظیمی اجلاس  جعفری محلہ مسجد و امام بارگاہ میں منعقد ھوا جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے خصوصی شرکت کی -صوبائی سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی نے دستوری قوائد و ضوابط کے مطابق ضلعی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا مرحلہ شروع کیا جس کے مطابق ریٹائرنگ کابینہ نے دو نام عقیل عباس اور أغا قیصر نواز جبکہ یونٹس کی طرف سے علی رضا کا نام پیش کیا گیا تینوں ناموں پر ووٹنگ ھوئی جس میں ففٹی پرسنٹ سے زائد أراء کے حامل چودھری عقیل عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ کو ضلع سیالکوٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل  سے حلف وفاداری لیا ، علامہ سید مبارک علی موسوی نے تنظیم کی ضرورت اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کارکردگی ، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مجاھدانہ کاوششوں اور ان کے ثمرات پر تفصیل سے گفتگو کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree