وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پاراچنار میں پرامن شہریوں پر خود کش حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج،چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے،اسلام آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور،ملتان فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،اور پاراچنار میں جاری مسلسل شیعہ نسل کشی کیخلاف نعرے لگاتے رہے،لاہور میں اسلام پورہ حیدر روڈ پر نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ حسن ہمدانی نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے بعد بھی پاکستان میں حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعہ قتل عام روکنے میں ناکام رہے،ہمیں دہشتگردوں کیساتھ حکومتی انتقامی کاروئیوں کا بھی ملک بھر میں سامنا ہے،لیکن ہم نہ کسی ظالم جابر کے سامنے جھکیں گے اور نہ ان خارجی دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب ہونگے،انشااللہ پاکستان کو بنانے میں بھی ہماری جانی و مالی قربانیاں شامل ہے اور بچانے میں بھی بانیاں پاکستان کے اولاد صف اول میں ہونگے،پاراچنار پاکستان کا غزہ ہے جہاں دہشتگرد کاروائی کرکے بھاگ جاتے ہیں پیچھے سے پیراملٹری فورسسز بچے کھچے پرامن لوگوں پر گولیاں برسانہ شروع کرتے ہیں،ہم پاک فوج کے سپہ سالار سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے شرپسند عناصر کیخلاف فوری تحقیقات کرے ،جو نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں آج پاراچنار میں ایف سی اہلکاروں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔