ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سہولت کار پنجاب حکومت کی صفوں میں بیٹھے ہیں، ڈاکٹر افتخار نقوی

16 جولائی 2017

وحدت نیوز(لاہور) ظالم کیخلاف ہر مظلوم کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاوُن کے شہداء کے لہو کو رائیگان نہیں جانے دینگے، ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سہولت کار پنجاب حکومت کی صفوں میں بیٹھے ہیں، پنجاب میں ہمارے درجنوں بے گناہ شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظرہیں،ن لیگ میں شامل دہشتگردوں کے سہولت کار ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں،پنجاب میں سی ٹی ڈی کے ذریعے حکومت ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے،ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں، ملک دشمنوں کیخلاف خون کے آخری قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے، اسلام آباد میں 6 اگست کو ہونے والا اجتماع دہشتگردی اور کرپشن زدہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے 6اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ ،،مہدی ؑ برحق کانفرنس ،،کے رابطہ مہم کے سلسلے میں جاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے کرپشن چھپانے کے لئے عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے،ہم آل شریف کو سیاسی شہید بننے نہیں دینگے،ملکی وسائل لوٹنے والو ں کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا،نواز شریف اور شہبازشریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں،عوام ان کرپٹ اور ملک دشمن حکمرانوں کیخلاف باہر نکلیں،پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے ضروری ہے کہ ان کرپٹ حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree