پاکستان کو کرپٹ عناصر کے چنگل سے چھڑانے کا وقت آ گیا ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی

11 جولائی 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد آل شریف خاندان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں رہا، نواز شریف فیملی صادق اور امین نہیں رہی، ہم جے آئی ٹی کے معزز ممبران کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے شدید دباؤ کے باوجود چوروں لٹیروں کو بے نقاب کیا، قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف کے دفاع میں وفاقی وزراء کی عدلیہ جے آئی ٹی اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، (ن) لیگی حکومت ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے، تمام محب وطن قوتوں کو ان لیٹروں کیخلاف کردار ادا کرنا ہوگا، یہ کسی کی ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی و بقا کا مسئلہ ہے، ان کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی وسائل کی لوٹ کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، آل شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانے سے گریز نہیں کریں گے، ہمیں بحثیت ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ان کرپٹ مافیا کے چنگل سے وطن عزیز کو چھڑانے میں کردار ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ یہی کرپٹ مافیا ہے، نون لیگ کالعدم دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہے، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پر قوم کی نظریں مرکوز ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری کرنے کیلئے ہم عدلیہ اور قومی اداروں کا ہاتھ مضبوط کریں تاکہ قوم کو ان ملک دشمنوں سے نجات مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree