این اے 120 الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کا یاسمین راشد کی حمایت میں جلسہ کا اعلان

14 ستمبر 2017
وحدت نیوز (لاہور) حلقہ این اے 120 پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کا اسلام پورہ جلسے کا اعلان، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری، وحدت یوتھ لاہور کے جوانوں اور کرشن نگر کے عمائدین کی یو سی 59 کی کو آرڈینیٹر و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 175 مسز مسعود بھٹی سے انکے الیکشن آفس میں ملاقات اور جلسے میں شرکت کی دعوت جبکہ مسز مسعود احمد بھٹی نے کارکنان کے ہمراہ بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی اور مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حلقہ 120 کی ضمنی انتخابات کی کمپین میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد باوا اور  مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی یوتھ سیکرٹری برادر سجاد نقوی، سیکریٹری داتا گنج بخش ٹاؤن خرم زیدی، سید حسن رضا نقوی، برادر زین نقوی، برادر اخلاق جعفری و دیگر کارکنان شریک تھے۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree