معاشی استحکام کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس کی تجاویز مدلل اور ٹھوس ہیں جن پرعملی اقدامات ہونا چاہیئے ، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ

13 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈز کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور پنجاب کے صوبائی ترجمان مظاہر شگری بھی شریک ہوئے۔ شرکائے ظہرانہ نے ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ اپنی برآمدات کےدائرہ کار کو مغربی ممالک تک محدود رکھنے کی بجائے اسے مشرقی ممالک کی جانب بھی بڑھائے۔روس اور چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ نہ صرف ہماری معیشت کے استحکام کا باعث بنے گا بلکہ اس سے مغربی ممالک پر ہمارا انحصار کم سے کم ہو گا اور ہمیں مغرب کے بے جا دباؤ سے بھی نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کے جغرافیائی خدو وخال ہمیں اس مقصد کے حصول کے لیے سازگار اور بہترین تجارتی ماحول فراہم کرتے ہیں۔مذہبی شدت پسندی کا خاتمہ کر کے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں حوصلہ افزا مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔

سردار تنویر الیاس خان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےمعاشی اصلاحات کے لئے ان کے وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے معاشی استحکام جُز اول ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی تجاویز بلاشبہ عالمی حالات کے تناظر میں مدلل اور ٹھوس ہیں جن پر عملی اقدامات ہونا چاہیئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree