بیت المقدس سے مسلمانوں کی وابستگی ایمانی ہے، جسے کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا، مولانا غلام عباس جعفری

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز (شیخوپورہ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح  مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ مرید کے سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا غلام عباس جعفری اور مولانا سید عرفان زیدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ پر آکر احتجاجی جلسے میں بدل گئی شرکاء سے مولانا غلام عباس جعفرى  نے خطاب  کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف امریکی سازشوں کی پرزور مذمت کی اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امت مسلمہ کے غیض وغضب ودعوت نا دے، مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کی وابستگی ایمانی ہے، جسے کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree