لاہور، بیوہ خاتون کو حراساں کرنے والا شخص ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی کاوشوں سے گرفتار

20 جنوری 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی و سربراہ مدارس جعفریہ پاکستان علامہ حسین نجفی کی سیدہ فاطمہ نقوی کیس کے سلسلے میں تھانہ نشتر ٹاون میں ایس ایچ او نشترٹاون سے ملاقات،ایس ایچ او نشتر ٹاون نے کیس سے متعلق دونوں رہنماوں کو مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کہ ہم نے ملزم اقبال  کو گرفتار کر لیا ہے اور اس وقت سی آئی اے پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے،انشاءاللہ اس کیس کے حوالے سے اعلی حکام کے احکامات پر عملدرآمد کرینگے اور متاثرہ فیملی کو ضرور انصاف ملے گا اور انکی تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے،ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے بروقت اس معاملے کی نشاندہی کی جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں،علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اس کیس کا آپ سے فالو اپ لیتے رہینگے اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وفد میں ایم ڈبلیوایم چونگی امر سدھو یونٹ کے ممبران سید ثقلین نقوی،سید عارف سمیت ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم کے اراکین بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ نشترٹاون لاہور کی رہائشی بیوہ مسماتہ سیدہ فاطمہ نقوی نے گذشتہ دنوں اپنی چھ برس اور چار برس کی دو بیٹیوں کے ہمراہ  ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا جس میں اس نے انکشاف کیا تھا کہ اسے ایک اقبال نامی شخص اسے دوستی کے نام پر بلیک میل کررہا ہے  اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، لہذٰا وزیر اعلیٰ پنجاب میری مدد کریں،  فاطمہ کا کہناتھا کہ میں نے سسرال سے ملنے والے اپنے شوہر کے حصے سے العنم گارڈن میں گھر بنایا ، سینٹرل پارک کے نزدیک ایک بلڈنگ مٹیریل کے سپلائیراقبال سے میں نے گھر بنانے کیلئے ریتی بجری وغیرہ خریدی تھی، کچھ دن گذرنے کے بعد اقبال نے اسے فون کرکے تنگ کرنا شروع کردیا کے مجھ سے دوستی کرو میں نے تنگ آکر اس کے نمبر بلاک کرنا شروع کردیا ایک ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہا چند روز قبل اس نے پھر ایک نئے نمبر سے مجھے فون کرکے دھمکی دی کے اگر میں نے اس کی بات نا مانی تو مجھے جان سے مار دے گا یا اغواءکروالے گا، میرا کوئی سہارا نہیں بوڑھے ماں باپ اور ان دو بچیوں کے سوا میرا اس دنیا میں کوئی نہیں آپ پڑوس کے لوگوں سے پولیس میں شکایت کیلئے مدد مانگی تو لوگوں نے انکار کردیا کے پولیس صرف پیسے بنائے گی اور کچھ نہیں ہوگا۔

فاطمہ نقوی کی یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی انٹیلیجنس سے فوری طور پر رابطہ کیا اور آج الصبح فاطمہ نقوی کو بلیک میل کرنے والا مجرم اقبال زیر حراست آگیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اقرار بھی کرلیا ہے، پولیس کے مطابق مجرم پرانا عیاش مزاج بندہ ہے جسے قانون کے مطابق سزا دلوانے کی پوری کوشش کی جائے گی، اقبال کی گرفتاری پر مسماتہ فاطمہ نقوی نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیاہے، جلد ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا وفد فاطمہ نقوی سے ملاقات کرکے ان کی داد رسی کیلئے مکمل اقدامات کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree