وحدت نیوز(لاہور) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے، اس حکومتی اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی ہے، حکومت عام عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے گھری حکومت اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے ورنہ عوام ان کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی ۔