سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے ، نہ کہ ادارے تباہ کرنے کا،سید حسن کاظمی

20 مارچ 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب  سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے نہ کہ پوائنٹ اسکورنگ اور ملکی اداروں کو بدنام کرنے کا۔ ملک کے نا اہل حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر غریب عوام پر کبھی توجہ نہیں دی اور ہمیشہ سرمایہ دار طبقوں کو نوازنے میں

مصروف رہے۔ پاکستان کا مزدور طبقہ روٹی ، کپڑے، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے در بدر بھٹکنے پر مجبور ہے لیکن حکمران اپنے اقتدار کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور دعا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں سے اس غریب عوام کی جان ہمیشہ کے لئے چھوٹ جائے  ۔سید حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ سال 2018 پاکستان کے مستقبل کے لیئے نہایت اہم ہے ۔ الیکشن میں عوام کوووٹ کی طاقت

سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کے حقوق کے لیے الیکشن 2018 میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ظالم حکمرانوں سے ٹکرانے کے لیے تیار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree