وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی لیکن ایک اسپتال ایسا نہیں بناسکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو، نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہونے کے بعد لندن چلی گئیں، اب شہباز
شریف بھی علاج کرانے باہر چلے گئےہیں۔ ڈاکٹر افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اسپتال نہیں بناسکے لیکن ملتان میٹرو اور اورنج ٹرین بنادی تاکہ کمیشن کھا کر شریف خاندان کی تجوریاں بھری جا سکیں، یہ پیسہ چوری کرکے باہر لے کر گئے ہیںاور اب نواز شریف عوام سے پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا
پیسہ لوٹنے والے کو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر عدالتوں نے نکالا اب شہباز شریف کی باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہو گا اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگاناچاہیے۔ ڈاکٹر افتخار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی مقابلے روپیہ کی قدر گرگئی ہے، یہ
سب اسحاق ڈار اور نواز شریف کی کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے ہے جس کا حساب بہت جلد ہونے والا ہے۔