یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے، علامہ مبارک علی موسوی

23 مارچ 2018

وحدت نیوز(لاہور) یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے۔ آج قرارداد پاکستان کے مقاصد اور ان کے حصول کے لیے جدوجہد کےعزم کا دن ہے۔انہوں نے 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، 23 مارچ  1940 کو ہمارے بزرگوں نے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کیا۔ آج ہم قائد اعظم کے مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں،مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں،اور ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردی مٹ رہی ہے اور امن کے اجالے پھیل رہے ہیں،اپنے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہےاور ہم اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر اقبال او رقائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کاعہد کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree